کشمیری مسلمانوں نے ایک بار پھر مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت نوازی کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف مقامی کشمیری ہندو دنراج ملہوترا کی آخری رسومات سرانجام دیں بلکہ اُن کی ارتھی کو شمشان گھاٹ تک کندھوں پر اٹھانے کے علاوہ چتا کو آگ لگانے کے لئے درکار لکڑی اور دوسری چیزیں مہیا
کیں۔
دارالحکومت سری نگر کے شہر خاص کے علاقہ شیخ محلہ مہاراج گنج کا رہائشی 90 سالہ دنراج ملہوترا ہفتہ کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا، جس کے بعداُن کے پڑوسی کشمیری مسلمانوں کی ایک بھاری جمعیت نے نہ صرف آنجہانی دنراج کی آخری رسومات سرانجام دیں بلکہ رسومات کے لئے درکار چیزیں بھی مہیا کیں۔
جاری